ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسمانی معذورین کی فلاح بہبودی کیلئے حکومتیں بہترین سہولتیں فراہم کریں :کنڈا لنگ

جسمانی معذورین کی فلاح بہبودی کیلئے حکومتیں بہترین سہولتیں فراہم کریں :کنڈا لنگ

Tue, 07 Feb 2017 12:16:55    S.O. News Service

چنتامنی:7 /فروری (محمد اسلم/ایس او نیوز) جسمانی طور پر معذور لوگوں کے ساتھ امتیاز برتناٹھیک نہیں ہے جسمانی طور پر معذور لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے حکومتوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنی چاہئے اور کچھ اس انداز میں مدد کرنی چاہئیے کہ وہ خود کفیل بن جائیں اور کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ ان باتوں کا اطہاربدھ مذہب کے گور کُنڈالنگ رمپوچی نے کیا وہ آج یہاں کے وینکٹ گیری کوٹے میں معذور اور نابینا بچوں کے لئے بنائی گئی نئی آدھار اسکول کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر دباؤ نہ ڈالیں بلکہ ان کی قابلیت کو سمجھتے ہوئے ان کا ساتھ دیں اور ہر معاملے میں ان کو اعتماد میں لیں آج کے مقابلہ سے بھری دنیامیں بچوں پر  والدین اور اساتذہ دونوں ہی دباؤ بناتے رہتے ہیں جو قابل تشویش بات ہے خصوصا اسکولوں میں بچوں کو زیادہ سے زیادہ ہوم ورک دیا جاتا ہے اور ہر بچے کو اول نمبر پر کامیاب ہونےپر زور دیا جاتا ہے ایسی باتوں سے بچے بے حد پریشان رہتے ہیں اس پر گھر میں بھی والدین وہی باتیں کرتے ہیں اول نمبر ہی ایک واحد راستہ ہوتا ہے اس طرح کا دباؤ بچوں کے نازک ذہن پر بہت بڑا اثر ڈالتا ہے ۔

 آچاریہ ونیا ویناکارا گوروجی ، جئے کشن ،مودیریڈی ، بابو ریڈی ،راج شیکھر کے ایس نور اللہ راجیشوری نارائن سمیت کئی بودھ مذہب کے احباب شریک تھے۔


Share: